نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ میں زندگی کے ہر پہلو کیلئے رہنمائی موجود ہے، مولانا لونی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مرکزی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی ،مولانا خیرمحمد خیرخواہ ودیگر تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ کے اقوال، اعمال، احوال، اخلاق اور اسوہ حسنہ کی متابعت اور پیروی میں انسانیت کی کامیابی ہے ایمان کے وجود، اعمال کی قبولیت اور قربِ الہی کا انحصار اسی تعلق کی مضبوطی پر استوار ہے۔ نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ میں زندگی کے ہر پہلو کے لیے رہنمائی موجود ہے معاشرتی اور انفرادی اصلاح کا درس دیا ہیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات نے ہمیں بنیادی انسانی صفات پر قائم رہنے، حیوانوں سے ممتاز زندگی گزارنے اور بلند ترین اخلاقی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی تعلیم دی ہیں۔ علاوہ ازیں جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2001ءوہ بدترین دن تھا جب امریکہ کی قیادت میں نیٹو سمیت دنیا بھر کی کفری قوتوں نے یلغار کرکے افغانستان کی اسلامی حکومت کو نائن الیون کے حملے کا بہانہ کرکے نشانہ بنایا۔ الحمدللہ آج بائیس سال بعد پھر افغان ملت امریکہ سے آزادی کی مناسبت سے آزاد فضا میں یوم اسقلال منا رہی ہے۔


