بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی،نواب زہری

کراچی ( رپورٹ: یارمحمد بروہی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا اپنے معاون خصوصی حاجی صلاح الدین زہری و اس کے پورے خاندان سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے کراچی کے نجی ہسپتال آمد۔ ممتازقباہلی وسیاسی رہنماسردارزادہ میرظفراللہ خان ساسولی بھی حاجی صلاح الدین زہری سے یکجہتی ہسپتال پہنچ گئے۔ میرقادرزہری انکے ہمراہ تھے۔زخمی مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے سیاسی کارکنوں ،ورکروں اور بلوچستان کے غیور عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں دیکھ سکتا انکی ہر دکھ درد اور تکلیف میں برابر کا شریک ہوں ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے کچھ شر پسند عناصر بلوچ قوم کو اپنے خوش نما نعروں سے بہلا پھسلا کر ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیئے ہیں جسکے دور دور تک ثمرات انکی خواہش کے عین مطابق ہر گز ملتے جلتے نہیں ہیں دنیا میں اگر آجکل کی اس سرمایہ دارانہ نظام کے جنگی محاذوں کا بغور مطالعہ کریں تو جیت انکی ہو سکتی ہے جو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے دشمن اور حریف سے زیادہ طاقت مضبوط اور صلاحیت رکھتے ہوں انقلاب ،تبدیلی اور ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ آپ ترقی پسندانہ سوچ رکھتے ہوئے ایک باشعور پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل نہ دیں میں خاص کر بلوچستان کے نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی تعلیم روزگار بنیادی سہولتیں اور ایک پڑھا لکھا باشعور قوم اور معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو آئیں ہماری سیاسی کاروان میں شامل ہو جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے اپنی حوصلے بلند رکھیں انشاءاللہ آنے والے جنرل الیکشن کے معرکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیت کا سہرا اپنے نام کرکے حکومت بنائے گی اور پھر سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل،تعلیم،صحت، روزگار کے مواقع، پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں