شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سفارشات چیئرمین نیب کو ارسال


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شریف خاندان کیخلاف نئے ریفرنسز کی سفارشات منظوری کے لیے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز کی سفارشات بھجوائی گئیں۔ ریفرنسز منی لانڈرنگ،چودھری شوگر ملز اور اثاثہ جات سے متعلق ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل نیب لاہور کی جانب سے بھیجوائی گئی سفارشات کے تمام پہلووَں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں 16 ملزمان، 4 وعدہ معاف گواہ اور 100 گواہان شامل ہیں۔
Load/Hide Comments