سندھ میں کورونا کے مزید 12مریضوں کی ہلاکت، تعداد 255ہو گئی
0 تبصرے
کراچی : (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج بھی 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اب تک مرنےوالوں کی تعداد255 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے عالمی وبائی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ میں آج کوروناکے870نئےکیسزسامنےآئےاور 12مریض زندگی کی بازی ہارگئے، کوروناکےباعث اب تک مرنےوالوں کی تعداد255 جبکہ 14916 کوروناکےکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔کورونا کے صحت یاب مریضوں کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں533مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 3606ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں 5566 کورونا کےٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر کورونا کے113393 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کوروناکے11055مریض زیرعلاج ہیں، گھروں پر 9651، 887 مراکزاور 517 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 107 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 35وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 870 کیسز میں سے 567 کا تعلق شہر کراچی سے ہیں۔