ہرنائی سے انتہائی مطلوب ملزم، خضدار اور کوئٹہ سے 43 افراد گرفتار

ہرنائی، خضدار، کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروش سمیت انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیویز شاہرگ اور خوست کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم عبداللہ ناصر کو گرفتار کرکے لیویز ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا لیویز زرائع نے بتایا کہ ملزم کے خلاف شاہرگ اور خوست لیویز تھانوں میں ٹرکوں پرفائرنگ ، ٹائربسٹ کرنے اور کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو خالی کرنے سمیت دیگر مقدمات میں لیویز کو مطلوب تھا مزید تحقیقات ہرنائی لیویز کررہی ہیں ہرنائی ضلع کے کوئل مائینز اونرز نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین اور لیویز فورس کو ملزم عبداللہ کو گرفتارکرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ دریں اثناءپولیس تھانہ بروری کی ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں ہزارہ ٹاﺅن کے ماسٹر نالہ سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائی، منشیات فروش اور منشیات کے عادی خاتون سمیت سمیت 42 افراد گرفتار، 3 منشیات فروشوں سے منشیات برآمد کرکے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ منشیات کے عادی افراد کو علاج کی غرض سے بحالی سینٹر منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناءخضدار کی تحصیل وڈھ میں شاہراہ پر لیویز فورس کے جوانوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی قیادت اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈبل ڈور گاڑی سے دو بوریاں منشیات کے برآمد کرلی، جن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے، عالمی مارکیٹ میں اس سے بھی زیادہ ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے کارروائی میں گاڑی قبضے میں لی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں