کوئٹہ،12ربیع الاول، درود و سلام کی صدائیں، جلوسوں کی شروعات
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے مختلف شہروں میں محبوب خدا حضرت محمدﷺ کی ولادت کا دن انتہائی عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، چھوٹے بڑے شہروں میں آج جلوس نکالے جا رہے ہیں، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔آج کوئٹہ میں 13 مقامات سے عید میلاد النبی کے جلوس برامد ہوں گے اور باچا خان چوک پر تمام جلوس اکھٹے ہوجائیں گے اور جلسہ کا شکل اختیار کریں گے، جلوس شارع اقبال، لیاقت بازار، پرنس روڈ، مسجد روڈ اور دیگر راستوں گزرے گی۔
Load/Hide Comments


