؎قلات منگچر میں تھری جی نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا سرگرداں

منگچر:قلات منگچر میں تھری جی نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا سرگرداں، آئن لائن پڑھنے والے طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے تین برس سے ضلع قلات منگچر سمیت دیہی علاقوں میں تھری جی نیٹ کی بندش سے عوام الناس تاجر برادری صحافی برادری اور خصوصا طلبا برادری تھری جی نیٹ کی جیسی سہولیات سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینر رہنما حاجی عزیز مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین برس سے قلات منگچر میں تھری جی نیٹ بندش سے اہلیانِ قلات منگچر اس جدید دور میں نیٹ کی سہولیات سے محروم ہے اور خصوصا کرونا وائرس جیسے وبائی مریض سے احتیاطی تدابیر اور نئے ملکی صورتحال سے عوام بے خبر اور جنگل کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی اور اسکول بند ہے بعض طلبا آئن لائن کے زریعہ تعلیم کو جاری رکھا ہے لیکن ضلع قلات میں تھری جی سروسز کی بندش سے طلبا تعلیم کو جاری رکھنے سے محروم ہے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ قلات کے عوام الناس اور خصوصا طلبا برادری کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع قلات کے تھری جی نیٹ کو فوری بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں