ڈیرہ اللہ یار، دو گروہوں میں تصادم، 10افراد زخمی

جعفرآباد/حمید آباد:بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یارقریب نواحی گاؤں محمد کریم سمالانی میں زمین تنازع میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر حالات کوکنٹرول کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے قریب گاؤں محمد کریم سمالانی میں دوگروہوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کلہاڑی، لاٹھی اور اینٹوں سے ایک دوسرے پر حملے کے نتیجے میں 10افراد ثناء اللہ،اللہ بخش چاکر،نورمحمد سمیت دیگر زخمی ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر حالات کوکنٹرول کرلیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں