ایران سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں ایک دم تیزی

پاکستان نے ایران کےساتھ اپنے 950کلومیٹر کی طویل سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، ایران سیکیورٹی ذرائع سے معلومات ملے ہیں کہ تحصیل دالبندین سے منسلک پاک ایران سرحد پر 230کلومیٹر تک باڑ لگانے کا کام پچانوے فیصد ختم ہو چکا ہے اور آخری کام بھی جلد ختم ہونے والا ہے جبکہ موسی ناوڑ زارو سے رباط تک 350کلومیٹر کے حصے پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر جلد کام ختم ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ماہ اپریل کے اجلاس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے تین ارب روپے کی سلپمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب جیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجواہ نے کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے باڑ لگانے کے کام کا جائزہ لیا گیا اور انہیں اس حوالے سے فریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجواہ نے دو دن قبل ایران کے فوجی سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جہاں انہوں نے باڑ لگانے کے متعلق ایرانی فوج سے گفتگو کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ باڑ لگانے کا مقصد ایران سرحد سے سمگلنگ، انسانی سمگلنگ اور شدت پسندی کو روکنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں