سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچے(مانیٹرنگ ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوزی لینڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 208 رنز کے ہدف میں سب سے اہم کردار ڈیون کانونے نے ادا کیا جنہوں نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی ان کے علاوہ گلین فلپس 60 ، مارٹن گپٹل 34 اور فن ایلن نے 32 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے لیکن ان کی شاندار بیٹنگ بھی ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ ان کے علاوہ سومیا سرکار اور لٹن داس نے 23 ، 23 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ نجم الحسین صرف 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں