اوتھل، اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسینیشن مہم

اوتھل (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او)کی جانب سے سیلاب کے بعد مال مویشی میں پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول میں لانے کیلئے ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے 80 ہزار سے زائد مال مویشی کو ویکسینیشن لگائی جائے گی ایف اے او کے صوبائی سربراہ ولید مہدی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا اس دوران محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے انہیں بریفنگ دی اور انہوں نے مالداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے ویکسینشن مہم شروع کی ہے تاکہ جانوروں کو بھوک اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے اور ان کو خوراک کی فراہمی یقینی ہوگی جس سے ان کے دودھ اور گوشت کی پیداور بہتر ہوجائے گی لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے گزر چکے ہیں محکمہ لائیواسٹاک اور اس کے ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے انہوں اپنے فنڈ سے لسبیلہ کو سپورٹ کیا ہم نے سینٹرل ایمرجنسی رسپانڈ فنڈ سے ویکسینشن مہم شروع کی ہے ہم ادویات اور جو خوراک کی ضروت ہوگی اس کو یقینی بنارہے ہیں اس وجہ سے ہم یہاں آئے ہیں ہم یہاں خصوصی طور پر دورے پر آئے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا جاسکے ہم محکمہ ریونیو سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ جن لوگوں کی فصلیں تباہ ھوئی ہیں ان کی بھی معلومات لی جاسکے اور ان کو فوری امداد فراہم ہو ہمارے لئے یہ مسلہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ سردی کی موسم بہت قریب ہے ہم حکومت کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں کام کررہے ہیں ہم سروے کررہے ہیں اور ابھی تک بحالی اور ریلیف کی فراہمی میں لگے ھوئے ہیں ہم نے بلوچستان کے مختلف ایریا کی درجہ بندی کی ہے اور لوگوں کو خصوصی طورپر پر سپورٹ فراہم کی جارہی ہے دراصل ہم متاترین کے وسائل کی کمی، لائیو اسٹاک اور فصلوں کےنقصانات کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں تاکہ ان کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک لسبیلہ ڈاکٹر عاقل بلوچ ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیری فارم ٹیارو عارف بلوچ ۔عبدالقدوس بلوچ ۔خلیل احمد رونجھو ۔کریم لاسی ودیگر موجود تھے جبکہ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(FAO) کیجانب سے گوٹھ دین محمد کلمتی اوتھل میں ایک روزہ فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں سینکڑوں چھوٹے بڑے مال مویشیوں کی ویکسین کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں