بلاول سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کو آگے بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ چینی سفیر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد تک ملاقات جاری رہی۔ دونوں رہنماﺅں نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماﺅں نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کے ساتھ ساتھاہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں