پاکستان کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کیلئے برسبین روانہ ہو گی

کرائسٹ چرچ(انتخاب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کل کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔قومی سکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا۔پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گی۔ بابر اعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی کل15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی سکواڈ کو جوائن فکرلیں گے جبکہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی سکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی آج(ہفتہ کو) رات کو ہی قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے۔ وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں