بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو سہ پہر ڈھائی بجے طلب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو سہ پہراڑھائی بجے طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبربرو ز سموار سہ پہر اڑھائی بجے طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران وہلکاروں، پرنٹ و ایکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹررز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذیعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سرکا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں