قومی اسمبلی،وفاقی وزیر غلام سرور خان کا خطاب، اپوزیشن کاشدید احتجاج اور نعرے بازی

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کی تقریر کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا جس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ 1997سے لیکر اب تک جو میرے پاس ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے،85 سے اقتدار کے مزے اور وزارت عظمی اور وزارت اعلیٰ لینے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر غلام سرور خان کی تقریر کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر غلام سرور خان نے کہاکہ میں گزشتہ پانچ دھائیوں سے سیاست میں ہوں، جو میں آج ہوں میری ایوان سے اپیل ہے اسکی انکوائری ہونی چاہیے، 1997 سے لیکر اب تک جو میرے پاس ہے اسکی انکوائری ہونی چاہیے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ شرم کرو حیا کرو، حوصلہ کرو،حالات کا مقابلہ کرو،، آپ نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے سارے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر رہا ہوں،میں کہتا ہوں ہماری ساری کابینہ کا احتساب کریں،ہم تیار ہیں۔ غلام سرور خان نے کہاکہ میری انکوائری کی جائے لیکن ساتھ ہی ساتھ 85 سے اقتدار کے مزے اور وزارت عظمی اور وزارت اعلی لینے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،انہیں بھی احتساب کو ویلکم کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں