بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارت نے ایک نئے جوہری میزائل کا تجربہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔ میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں