وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان رکھ دیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔ وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام تبدیل کر کے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان رکھ دیا گیا۔نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق وفاقی محکمے کا نیا نام وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان ہو گیا۔محکمے کا نام وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی درخواست پر تبدیل کیا گیا ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کا نیا لوگو بھی جاری کر دیا گیا۔محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز زمینی، بحری اور ہوائی راستوں سے ملک میں آنے اور جانے والے مسافروں کی صحت کی جانچ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں