حکومت پنجاب کا پیر سے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دی۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور عوام عید کی خریداری کے لئے اضطراب کا شکار نظر آرہے ہیں،عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیش نظروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور اقدام کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب نے باہمی مشاورت سے شاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی اجازت دے دی جائے گی۔پیر سے شاپنگ مالز،آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی۔صوبائی وزیرتجارت اسلم اقبال کا کہناتھا کہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، حکومت پنجاب نے شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا۔ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا۔تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز،ماسک کااستعمال یقینی بنایاجائیگا۔پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں