قلات، نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ لیویز کے مطابق قلات شہر سے 60 کلو میٹر دور شیخڑی کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے پہلے سے دھماکے میں اڑائے گئے زیر مرمت موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ٹاورمکمل طور پر تباہ ہوگیا۔لیویز کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹاور کو چند ماہ قبل بھی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں