اس سال جنرل اسمبلی کا اجلاس مشکل نظر آتا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیو یارک میں ہر سال منعقد ہونے والا جنرل اسمبلی کا اجلاس اس سال نہیں ہو سکے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیو یارک میں ہر سال منعقد ہونے والا جنرل اسمبلی کا اجلاس اس سال نہیں ہو سکے گا۔ گوٹیرش نے فرانسیسی جریدے پیرس میچ سے گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے ہر گوشے سے ہزاروں عالمی نمائندوں کو نیو یارک میں اس سال یکجا کرنا مشکل نظر آتا ہے مگر ہم جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات اور اس کے متبادلات کے ذریعے جنرل اسمبلی کے پچھتر ویں اجلاس کے انعقاد کا سوچ رہے ہیں جسکا فیصلہ رکن ممالک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں