انتظامی یقین دہانی پر فزیو تھراپسٹ کا دھرنا ختم، پریس کلب پر پرامن احتجاج جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج کے دوران بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاءنے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی اور شکیلہ دہوار سے مذاکرات اور مطالبات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا موخر کرتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے اپنے پر امن کیمپ میں واپس آگئے۔ اس موقع پر احتجاجی کیمپ کے شرکاءنے کہا کہ مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل تک پریس کلب کے باہر اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments


