کورونا وائرس سے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد 834ہو گئی
0 تبصرے
لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 38 ہزار سے تجاوز کر گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 834 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 85 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 10 ہزار 880 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 201 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 245 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 14 ہزار 916 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 255 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 678 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 291 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 457 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 31 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 921 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 518 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 108 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 61 ہزار 865 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔