عوام کو صحت کی سہولیات دی جائیں، غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، ضیا لانگو
قلات (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو ایک روزہ دورہ پر قلات پہنچ گئے، جہاں پر انہوں نے قلات اور کوٹ لانگو کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ مشیرداخلہ میر ضیاءنے گورنمنٹ ہائی اسکول قلات برینچینہ میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا اور کوٹ لانگو میں بی ایچ یو کلی برینچینہ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک رجسٹر بھی چیک کیا مشیر داخلہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضروریات کے مطابق پورے صوبے۔میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ اور ضمن میں تمام متعلقہ محکمے ادارے اور مقامی انتظامیہ اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مقرہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل ہو جائے جن پر عملی پیش رفت کو عوام کیلے یقینی بنایا جائے سکے جبکہ صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کو وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی دینے اور انہیں ترقیافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے مساوی بنیادوں پر منصوبے ترتیب دے رہی ہے۔ انہوں نے بی ایچ یو کے دورے کے موقع پر کہا کہ ضلع قلات کے تمام غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی کی جائے اورصحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف ا±مور پر تفصیلی غور وخوض کیا جائے اور دور افتادہ علاقوں کے مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق ا±مور پر بھی غور وخوض کیا۔ مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوٹ لانگو میں اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی جامعات کو درپیش مالی مسائل دیرپا بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر حقیقی معنوں میں توجہ دی جا سکے۔


