ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کو16رنز سے شکست، سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

جی لانگ (مانیٹرنگ ڈیسک )ٓئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔آج کا میچ آسٹریلیا کے شہر جی لانگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ اۤؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں