نئے مالی سال میں ریونیو بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہونگے: مراد علی شاہ


سندھ :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں ریونیو بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے تاکہ لوگ اپنا کاروبار ٹھیک سے کرسکیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئے سال کے بجٹ کے کچھ اہم انڈیکیٹرز ہونگے، ہماری کوشش ہوگی کہ صحت کے شعبے کو مزید بہتر کریں۔
Load/Hide Comments