لوا حقین گرینڈ الائنس کا مطالبات تسلیم نہ ہو نے پر کوئٹہ پریس کلب پر دھرنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لوا حقین گرینڈ الائنس نے مطالبات تسلیم نہ ہو نے پر سر کلر روڈ پر گرائمر اسکول کے سامنے دھرنا دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لوا حقین گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام مطالبات تسلیم نہ ہو نے پر پریس کلب کوئٹہ کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہوئی سرکلر روڈ گرائمر اسکول کے سامنے پہنچی جہاں پولیس نے خاردار تاریں لگاکر ریلی کے شرکاءکو آگے جانے سے روک دیا جس پر ریلی کے شرکاءنے وہاں دھرنا دیا جس کے باعث شہر میں ٹریفک کے نظام دھرم بھرم ہو گیا۔ اس موقع پر لوا حقین گرینڈ الائنس کے چیئر مین ٹکری محمد عباس مینگل ،سینئر وائس چیئر مین سید الطاف شاہ بخاری نے دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت بلو چستان کو لوا حقین کی بحالی کے نو ٹیفکیشن جا ری کر نے کے حوالے سے 3دن کا وقت دیا تھا لیکن اس دوران بھی حکومت بلو چستان اور بیور کریسی کی جانب سے ٹال مٹول کا مظاہر ہ کر تے ہوئے تاخیری حربے استعمال کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت بلو چستان اور بیو و کریسی کو ایک مر تبہ پھر تنبیہ کر تے ہیں کہ لو احقین کے مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار سیع کر تے ہوئے صوبے بھر میں سر کا ری دفاتر اور تمام شاہراہوں کو جام کو جام کردیں گے جس کی تما م ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔


