پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجائے تو سربراہ نہیں رہ سکتا، کنور دلشاد

(ویب ڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہےکہ الیکشن ایکٹ میں پولیٹیکل پارٹی چیپٹر200 اور201 میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجاتا ہے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن فیصلےکے مطابق عمران خان موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونےتک نااہل ہیں، عمران خان نے حقائق چھپائے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتے ہیں اور سیشن کورٹ انہیں بدعنوانی کے مرتکب ہونےپر3سال کی سزا دے سکتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ہے، عمران خان کی پارٹی کی سربراہی بھی خطرے میں آگئی ہے، سپریم کورٹ نے نوازشریف فیصلےمیں کہاتھاکہ جب نوازشریف نااہل ہوگئے، وہ پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتے۔

کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ الیکشن ایکٹ میں پولیٹیکل پارٹی چیپٹر200 اور201 میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجاتا ہے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کر دیا اور انہیں جھوٹا ڈیکلیریشن اور غلط بیان دینے پر کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں