دبئی ائرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی ساڑھے 12کلو منشیات ضبط

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی کسٹم حکام نے افریقی ملک سے آنے والے مسافر سے ساڑھے 12کلو گرام منشیات بازیاب کرلی۔ دبئی ائر پورٹ پر مشکوک ساما ن کی تلاشی کے دوران مختلف بیگوں کے اندر چرس کا انکشاف ہوا۔ حکام کے مطابق چرس کو بڑی مہارت کے ساتھ بیگ کے استر میں سلائی کر کے چھپایا گیا تھا۔ واضح رہے غیر قانونی اشیا کو روکنے کے لیے دبئی کسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ رواں سال کے دوران کسٹم حکام نے 5ہزار کامیاب کارروائیاں کر کے ممنوع اشیا قبضے میں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں