عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔
Load/Hide Comments


