بندکمروں میں بیٹھ کر فیصلہ جاری کرنیوالا زمانہ گزر گیا، فواد چودھری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ بندکمروں میں بیٹھ کر فیصلہ جاری کرنیوالا زمانہ گزر گیا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فیصلے کو ریلیز نہیں کیاگیا،عوام نے ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کونااہل قراردیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکلے، کل کا فیصلہ 22 کروڑ لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے، حیران ہوں ساری پولیس الیکشن کمیشن کے سامنے موجود ہے، ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو نوازشریف کے برابر کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی، بھونڈی کوشش کی عمران خان کو نوازشریف کے برابر کھڑا کر دیاجائے، پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ بندکمروں میں بیٹھ کر فیصلہ جاری کرنیوالا زمانہ گزر گیا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فیصلے کو ریلیز نہیں کیاگیا،عوام نے ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا،چیف الیکشن کمشنر کو بتانا چاہتا ہوں آپ کا فیصلہ عوام نے مسترد کیا۔فوادچودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلہ موجود نہیں تو کل آپ نے کیا سنایا؟فیصلے پر کسی ممبر کے دستخط نہیں تو کیوں سنایاگیا؟ان کاکہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ردوبدل کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں