اوستہ محمد تا ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد مسافروں سے اضافی کرائے لیے جانے لگے

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد تا ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد وین سروس کے ڈرائیوروں اور کلینرروں کی من مانیاں عروج پرگنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا کر مسافروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اس جانب فوری نوٹس لیں۔ اوستہ محمد تا ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد وین سروس والوں کی من مانیاں عروج پر۔ گنجائش سے زیادہ مسافر بیٹھا کر اپنی مرضی کا مسافروں سے کرایہ وصول کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بیٹھانا اور چھتوں پر سامان اور مسافروں کو بٹھانا کسی بھی وقت مسافروں کیلئے جان لیوا بن سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ اس جانب فوری نوٹس لیں۔عوامی حلقوں کا کہنہ ہے کہ وین سروس میں سفر کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ناقص وین ہونے کے باوجود زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں اور گنجائش سے زیادہ مسافر بیٹھا کر مسافروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔مسافروں کا کہنہ ہے کہ وین سروس کے ڈرائیور اور کلنڈروں کا ہمارا ساتھ رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔مسافروں نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد سے مطالبہ کیا اس جانب فوری نوٹس لیں اورگنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے والوں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں