مائنز اینڈ منرلز کو صنعت کا درجہ دے کر مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے، قائمقام گورنر بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام مائنز اینڈ منرلز کے مالکان کو درپیش مسائل ومشکلات کا ہمیں خوب احساس ہے اور حالیہ تباہ کن سیلابوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں سب سے زیادہ تاجر اور زمیندار بہت متاثر ہوچکے ہیں تاہم حکومت تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی، صوبے میں مقامی مائنز اینڈ منرلز کے مالکان کو سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع فراہم کرنے اور مکمل تحفظ فراہم کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جسکی قیادت سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر میر بہروز ریکی اور سید فتح شاہ عارف کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا بلوچستان کا معاشی مستقبل مائنز اینڈ منرلز سے وابستہ ہے ان شعبوں کو باقائدہ انڈسٹری کا درجہ دیکر ہی درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ مائننگ ایریا میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر سے متعلق خدشات کے ازالے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے مائنز میں کام کرنے والے مزرود پیشہ افراد کی بہتری کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان، متعلقہ وفاقی وزیر اور دیگر متعلقہ ارباب اختیار کے سامنے معاملہ اٹھایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں