بھارت کیخلاف اسکواڈ کا اعلان پچ دیکھ کر کریں گے،بابراعظم

میلبرن(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں،جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں۔