پاکستانی ٹیم ہمیںچیلنج دے سکتی ہے،بھارتی کپتان

میلبرن(نمائندہ خصوصی)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان روانگی کے سوال پر معاملہ بورڈ پر ڈال دیا،میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے فی الحال ہمارا فوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے اور خواہش ہے کہ آج مکمل میچ ہو،بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں،روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی،انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا،ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں