ٹم سائوتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

سڈنی(ویب ڈیسک)ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے،انہوں نے ہفتہ کوٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تین وکٹیں لیکر بنگلہ دیشی بائولر شکیب الحسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، سائوتھی نے 101میچز میں 125وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شکیب الحسن نے 104میچز کھیل کر 122وکٹیں لے رکھی ہیں۔
Load/Hide Comments