قوم حقیقی آزادی کے آخری معرکے کےلئے تیار ہے ، حلیم عادل شیخ

کراچی(انتخاب نیوز)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انقلاب کے بعد جن ڈاکو اور چوروں نے ملک تباہ کیا سب کا حساب ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے سینٹرل جیل کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم حقیقی آزادی کے آخری معرکے کے لئے تیار ہے، ہم اپنی منزل کے حصول کے بعد واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ایسا معرکہ ہوگا جو کسی نے دیکھا ہوگا نہ سنا ہوگا، ڈاکو اور چوروں کا انقلاب کے بعد حساب ہوگا۔ مدینہ شریف میں چار لوگوں نے نعرے لگائے کیس پاکستان میں عمران خان کے خلاف ہوا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ پر امن ہوگا، 26 سال کی تاریخ ہے پی ٹی آئی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان کپتان نے کرنا ہے، ہمارا کوئی عسکری ونگ نہیں ہمارا لانگ مارچ پر امن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں کے لئے سیاہ دن ہے، نڈر اور محب وطن ارشد شریف کو کینیا میں شہید کیا گیا، ان کے والد نیوی کے کمانڈر تھے، ان کے والد کی انتقال پر انکے بھائی واپس آئے تو انکو بھی شہید کیا گیا۔حلیم عادل نے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اگلے مورچوں پر کوریج کی، ارشد شریف ثبوتوں کے ساتھ بات کرنے والے صحافی تھے۔ا نہوںنے کہا کہ مطالبہ ہے کہ ارشد شریف کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جائے، جو بھی محرکات ہیں انکا پتہ چلایا جائے، آخر کیا وجہ بنی کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا، ان کے شہادت کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں