وزیراعظم کا فون، کینیا کے صدر کی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون۔ وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی۔ وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست۔ کینیا کے صدر کا واقعے پر افسوس کا اظہار، انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں