پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن
اسلام آباد (انتخاب نیوز)دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کو مسئلہ پیش آرہا ہے جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے۔علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورڑن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسئلے ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments


