کراچی سے نوجوان کا مبینہ اغوائ، صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کیخلاف مقدمہ درج

کراچی سے نوجوان کا مبینہ اغوائ، صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کیخلاف مقدمہ درج
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔ درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں