لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی شروع
بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے پناہ گزینوں کو واپس شام بھیجنے کے اعلان کے بعد صبح لبنان کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں 700 پناہ گزین اپنے سامان سمیت جمع ہوئے اور سرحد پار کرکے شام چلے گئے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کا یہ پروگرام ملکی سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ صرف انہی پناہ گزینوں کو بھیجا جا رہا ہے، جو واپس شام جانا چاہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق لبنان میں شام سے آنے والے 8 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


