وڈھ،لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا احتجاجی مظاہرہ

وڈھ ( آئی اےن پی) لا پتہ افراد کی فیملیز کی کی جا نب سے تحصیل وڈھ میں ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی انٹر کالج وڈھ سے برآمد ہوئی اور وڈھ بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب پہنچی احتجاجی ریلی میں وڈھ سے لاپتہ محمد انور مینگل کی بوڑھی والدہ ،محمد لہڑی عالم کی بہن ،صاحب خان عمرانی کی بیٹی، عبدالحق بلوچ ،عبدالطیف مینگل سمیت خضدار دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے حصہ لیا ریلی میں بزرگ خواتین بچوں اور بچیوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی جو کہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے نعرے لگا رہی تھی ریلی کی قیادت وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کی تنظیم کے کارکن اور لاپتہ رشید بلوچ اور آصف بلوچ کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ کررہی تھی ریلی کی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان آرگنائزیشن کی طرف سے کی گئی تھی ریلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی ضلعی نائب صدر نور احمد میراجی پارٹی کے دیگر رہنما محمد ایوب عالیزئی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی جنرل سیکرٹری احمد خان گزگی سیمت پارٹی کے دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے ہر اس دروازے پر دستک دی ہیں جو انصاف کے لیے بنی ہیں ہم نے ملک بنائے ہوئے کمیشنز عدالتوں میں پیش ہوکر انصاف فراہم کرنے کی دھائی دی اور ملک کے کونے کونے اپنی فریاد لیکر گئے ہیں پرامن احتجاج کی ہے اس امید کے ساتھ کہ ان کو انصاف مل جائیگا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہیں کہ کسی نے ہمارے درد کو محسوس نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں حکومتی وفد نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم لاپتہ افراد کے مسلے کو حل فیک انکانٹرز اور مذید گمشدگیوں کو روکنے کی یقین دہانی کی گئی مگر حکومتی وفد کے دعوے دعوے ہی رہ گئے کل کے دن تک بچے سمیت دو افراد کو جبری طور پر اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور انسانیت مسلمانیت کا واسطہ دیکر قرآن پاک لے کر احتجاج کی مگر ہر دن ہم آنسوں کے ساتھ اس آس پر جی رہے ہیں کہ ان کا پیارا بھائی باپ بیٹا بچہ بازیاب ہوکر ان کے لیے خوشیاں لیکر آجائیگا انہوں نے کہا ریاست ماں ہوتی لیکن اس ماں نے ہمارے سر پر ہاتھ نہیں رکھی کہتے ہیں ملک میں قانوں اور جمہوریت ہے لیکن اس جمہوریت اور قانون میں ہماری مائیں بہنیں سڑکوں پر اپنے پیاروں کے لیے احتجاج کرتی آرہی ہیں کسی قانوں آئین اور جموریت نے ان کی داد رسی کے لیے آگے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں کسی دن ان کے پیاروں کو فیک ان کاﺅنٹرز کا نشانہ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ خدارا ان کے پیاروں نے کوئی بھی جرم کہا ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اسطرح سالوں لاپتہ کرکے ان سمیت دیگر ہزاروں لاپتہ افراد کے لواحقین کی زندگی دنیا میں ان کے لیے جہنم نہیں بنائی جائے ہمارا ریلی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں گہور بلوچ،محمد عامر بلوچ منیر بلوچ آصف بلوچ،نیک جان بلوچ،محمدجان بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے ریلی میں شرکت کی اور ریلی کے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے جبکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ریلی کے روٹس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں