پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس سروس کے 48 ویں اسپیشلائزڈ پروگرام کی پاسنگ آو¿ٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاس ا?و¿ٹ ہونے والے تمام افراد اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے جوانوں اور بیٹیوں نے ملک کےلیے قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج قوم کی بچیاں ہر شعبے میں اگے بڑھ رہی ہیں اور قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور قرداد ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور اس ملک کو اللہ نے بے پناہ وسائل دیئے ہیں لیکن پھر بھی آج چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل گئے یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں