مطالبات کی یقین دہانی پر سبی میں آل پارٹیز کی 21 روزہ علامتی بھوک ہڑتال ختم

سبی (انتخاب نیوز) آل سیاسی جماعتوں اور سوشل عوام ورکرز کے مطالبات منظور ،علامتی بھوک ہڑتال 21 روز بعد ختم، ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید عمرانی ،گیس انتظامیہ کوئٹہ کے ریجنل منیجر ملک راحیل احمد، فاروق احمد خان چیف انجینئر دیگر کی پریس کلب سبی بھوک ہڑتال کمیپ پہنچ گئے، مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کارکنوں کو جوس پلا کر علامتی بھوک ہڑتال ختم کرادی، کامیاب ہڑتال پر مختلف سیاسی شخصیات، قبائلی عمائدین، معتبرین اور عوام کو مبارکباد دیتے ہیںجو اپنے حق کے لئے متحد ہوگئے ، آل سیاسی جماعتوں اور سوشل عوام ورکرز کے کارکن گذشتہ اکیس روز سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں سبی پریس کلب کے سامنے کمیپ لگاکر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے جائز مطالبات کے حل ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید عمرانی ،گیس انتظامیہ کویٹہ کے ریجنل منیجر ملک راحیل احمد، فاروق احمد خان چیف انجینئر دیگر کی پریس کلب سبی بھوک ہڑتال کمیپآئے اور ان کے مطالبات سنے مطالبات میں علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ میں بیٹھے سیاسی سماجی ورکروں نے اپنے مطالبات سامنے رکھے دئیے جن میںگیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیا جائے،سبی کو مزید گیس کی فراہمی بلاتعطل دی جائے،زونل منیجر کو تبادلہ اور نامکمل اسکیمات کو مکمل کیے جائیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ دسمبر میں مزید 10پونڈ کا اضافہ کرنے کے ساتھ اور زونل منیجر سبی کی ٹراسفر کی یقین دہانی کرائی ہے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ملک راحیل نے کمیٹی تشکیل دے دی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد سب سے پہلے سبی کو اہمیت دیا جائے گا سبی اور نواحی علاقوں میں ادھورے اسکیمات کو مکمل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی اور ریجنل منیجر ملک راحیل احمد نے ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے بھوک ہڑتالی کارکنوں کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کرا دی ہے۔ اس موقع پر قبائلی شخصیت میر اصغر خان مری ،میر حبیب الرحمن رند ،سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی ،سردار شادی خان لودھانی ،سید نوراحمد شاہ ،ٹکری محمد اسلم جتوئی ،محمد دین مری ،ملک پنل خان رند ،فداحسین سمو اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں