موزمبیق،شدت پسندوں کیخلاف آپریشن،50 ہلاک

ماپوٹو:شمالی موزمبیق میں حفاظتی قوتوں نے دہشتگرد کے خلاف آپریشن کے تحت پچاس دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی موزمبیق میں حفاظتی قوتوں نے دہشتگرد کے خلاف آپریشن کے تحت پچاس دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ وزیر داخلہ آمادے مقی ڈاڈے کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن صوبہ کابو دلگاڈو میں چنڈا مباو نامی شاہراہ کے قریب کیا گیا۔ اس آپریشن میں گزشتہ روز بیالیس اور آج آٹھ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ موزمبیق میں گزشتہ سال سے سرکاری عمارتوں اور حفاظتی قوتوں پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمے داری الشباب پر عائد کی جاتی رہی ہے۔
Load/Hide Comments


