ٹی20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنز سے شکست دے دی

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو تین رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین شنتو 71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔نورالحسن اوریاسر علی ایک ایک رن بناکر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو اور میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اور نیدرلینڈز، انڈیا اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہوں گے۔
Load/Hide Comments