ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(انتخاب نیوز) بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔اسلام آباد میں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کے شریک ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں مارچ کی قیادت کررہے ہیں، پہلے حدود کا ایشو تھا، ہائی کورٹ نے یہ تنازع حل کیا ہے، عدالت میرے موکل کو حاجری سے ایک روز کے لیے استثنیٰ دے۔وکیل استغاثہ راجا رضوان عباسی نے عمران خان کے وکیل کی درخواست کے خلاف اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے، یہ تو کوئی جواز نہ ہوا مارچ کررہے ہیں اس لئے نہیں ا?سکتے، ملزم کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے ایک روز کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں