غیر کی خاطر اپنے معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں، میر ضیاء

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جوانوں کی شہادت پر غم افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کامیاب آپریشن اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی وجہ سے ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور میں دہشتگردوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ غیر کی خاطر اپنے معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے جبکہ دشمن قوتیں، امن و استحکام کو نہیں چاہتیں، وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں انتشاررہے لیکن انہیں یہ اچھی طرح پتہ ہے کہ اس بہادر فوج کے ہوتے ہوے یہ خواب کھبی حقیقت نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔مشیر داخلہ نے کہا کہدہشت گردوں کی ٹھکانے کا صفایا ناگزیر ہے۔اور مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، مشیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداءکی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں