عمران خان کا معائنہ کررہے ہیں، حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، ڈاکٹر فیصل سلطان
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان کو گولی لگنے کے بعد شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو عمران خان کا معائنہ کررہی ہے۔ اس حوالے سے شوکت خانم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم عمران خان کا معائنہ کررہی ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
Load/Hide Comments


