ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنیکی منظوری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہوجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مو¿خر کردی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


