سوراب میں قائم واحد لائبریری کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں، کمیٹی ممبران

سوراب (انتخاب نیوز) سوراب پبلک لائبریری کمیٹی ممبران نے اپنے بیان میں کہاکہ سوراب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو واحد پبلک لائبریری برداشت نہیں، اکثر ہمیں اس بات پر شدید حیرت ہوتی ہے کہ ایک ایسا دین جسکے بانی اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر حال میں تعلیم اور علم کے حصول پر زور دیتے ہیں مگر اِس معاشرے میں وسیع پیمانے پر علم اور تعلیم سے دشمنی کئی جہت سے موجود ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سوراب اور سوراب کے معاشرہ جو بڑے فخر سے خود کو تعلیم یافتہ اور تعلیم دوست معاشرہ کہتے ہیں وہاں بھی علم دشمنی کی مثالیں ہر دور میں ہر قدم پر ملتی ہیں لیکن اسکے باوجود ہم سینہ تان کر تعلیمی ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ضلع سوراب کے سرکاری اداروں میں تعلیمی نظام کا تو اللہ ہی حافظ ہے لیکن دوسری جانب غریب عوام کے بچوں کا تعلیم سے دوستی کا کسی کو فکر ہی نہیں جبکہ اس مشکل گھڑی میں بھی مہنگائی کے ستائے مجبور لوگ اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ہمارے شعور یافتہ طبقہ، آفیسران سمیت دیگر نام نہاد باشعور لوگ تعلیم کے پیاسے ان بچوں کو مزید بہترین تعلیم دینے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔ ایم پی اے سوراب اور دیگر حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمرے کی اس لائبریری کی بحالی اور ترقی کے احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں